اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصآف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے قبل، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دہشت گردی کا الرٹ جاری کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیکٹا نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ نیکٹا نے تمام متعلقہ حکام کو حفاظتی انتظامات کو تیز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
بیان کے مطابق فتنہ الخوارج سے وابستہ کئی دہشت گرد 19 اور 20 نومبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم اور دہشت گرد حملے کے خطرے کے باوجود پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پارٹی کا 24 نومبر کا احتجاج ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔