Home » میڈرڈ کے کیفے میں خوفناک دھماکا،21 افراد زخمی،تین کی حالت نازک،وجوہات معمہ بن گئیں

میڈرڈ کے کیفے میں خوفناک دھماکا،21 افراد زخمی،تین کی حالت نازک،وجوہات معمہ بن گئیں

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

میڈرڈ(ایگزو نیوز ڈیسک)میڈرڈ کے جنوبی وسطی ضلع ویلیکاس میں ہفتہ کی سہ پہر ایک کیفے میں اچانک اور زور دار دھماکے نے شہریوں کو دہلا کر رکھ دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 21 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد افرا تفری مچ گئی، لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کی، اور فوری طور پر ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، جس نے عوام اور حکام دونوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہفتہ کی سہ پہر اچانک ہونے والے ایک خوفناک دھماکے  نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، یہ دھماکا دوپہر تقریباً تین بجے جنوبی وسطی ضلع ویلیکاس کے ایک مصروف کیفے میں ہوا،جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں تین افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد کیفے میں افرا تفری مچ گئی، لوگ جان بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہے جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف شیشے بکھر گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ہنگامی امدادی ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔سپینش حکام  نے تصدیق کی ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں تا ہم شدید زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو فوری طور پر سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دھماکے کی اصل وجہ تا حال سامنے نہیں آ سکی،البتہ ابتدائی شواہد سے اشارہ ملتا ہے کہ دھماکا کیفے کے اندر ہوا۔حکام اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ حادثہ گیس لیکج کے نتیجے میں پیش آیا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میڈرڈ جیسے یورپی دارالحکومت میں اس نوعیت کے اچانک دھماکے نہ صرف شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں بلکہ یہ اس بات کی بھی یاد دہانی ہیں کہ بڑے شہروں میں حفاظتی اقدامات اور نگرانی کے نظام میں اب بھی سنگین خامیاں موجود ہیں۔حکام پر دباو بڑھ رہا ہے کہ وہ جلد از جلد دھماکے کی اصل وجہ سامنے لائیں تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز