Home » آبنائے ہرمز میں صورتحال خطرناک،امریکی وزیر جنگ نے ایران کو واضح پیغام دے دیا

آبنائے ہرمز میں صورتحال خطرناک،امریکی وزیر جنگ نے ایران کو واضح پیغام دے دیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے،جہاں خلیجی پانیوں میں کسی بھی وقت بڑے ٹکراو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی وزیرِ جنگ نے ایران کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عالمی گزرگاہ میں کسی قسم کی رکاوٹ یا جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی وزیر جنگ نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی بندرگاہوں کا موثر گھیراو کر رکھا ہے اور آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔واشنگٹن میں ہونے والی مشترکہ پریس بریفنگ میں امریکی حکام نے واضح کیا کہ یہ اہم عالمی گزرگاہ کسی ایک ملک کی ملکیت نہیں اور یہاں سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر کسی قسم کا ٹیکس یا دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔وزیر جنگ کے مطابق ایران نے حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں جارحانہ طرزِ عمل اختیار کیا،جہاں اس کے بحری جہازوں نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تاہم امریکی بحریہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جاری آپریشن دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد عالمی تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران طویل عرصے سے اس اہم سمندری راستے میں تجارتی جہازوں کو ہراساں کر رہا ہے اور حالیہ کشیدگی کے باعث سینکڑوں جہاز گزرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی جانب سے کسی قسم کی جارحیت جاری رہی تو امریکا سخت ردعمل دینے سے گریز نہیں کرے گا۔دوسری جانب امریکی فوجی قیادت نے انکشاف کیا کہ ایران جنگ بندی کے بعد بھی متعدد بار تجارتی جہازوں پر فائرنگ کر چکا ہے اور بعض جہازوں پر قبضے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔ان کے مطابق ایرانی فورسز چھوٹی کشتیوں اور ڈرونز کے ذریعے کارروائیاں کر رہی ہیں تاہم امریکی اور اتحادی افواج ان خطرات سے نمٹنے کے لیے متحرک ہیں۔حکام کے مطابق اس وسیع پیمانے کے آپریشن میں ہزاروں امریکی اہلکار شریک ہیں،جن کا مقصد نہ صرف آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیوں کو بحال رکھنا ہے بلکہ خطے میں استحکام کو بھی یقینی بنانا ہے۔امریکا نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس حساس صورتحال میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ اس اہم سمندری گزرگاہ میں کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز