Home » آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بج اٹھی،پاسدران انقلاب کا امریکی رابطے والے بحری جہاز پر قبضے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بج اٹھی،پاسدران انقلاب کا امریکی رابطے والے بحری جہاز پر قبضے کا دعویٰ

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ایک بار پھر اہم دعویٰ سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لیا گیا ہے جس کے بارے میں موقف ہے کہ اس کے امریکا سے رابطے تھے۔ یہ پیش رفت خطے میں پہلے سے موجود سمندری تناو کو مزید سنگین بنانے کا سبب بن رہی ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی سٹریٹجک اہمیت کے باعث عالمی سطح پر بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ایک ایسے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے جس کے بارے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر امریکا کی فوج سے رابطے میں تھا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سمندری راستوں اور توانائی کی ترسیل سے متعلق کشیدگی پہلے ہی بڑھ رہی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق مذکورہ جہاز نے آبنائے ہرمز میں نافذ سمندری ضوابط اور پابندیوں کی خلاف ورزی کی اور متعدد بار وارننگز کے باوجود اپنے راستے میں تبدیلی نہیں کی۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلسل ہدایات نظر انداز کیے جانے کے بعد ایرانی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ابتدائی معلومات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز کا امریکی فوجی رابطہ تھا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور اس سٹریٹجک گزرگاہ پر ایران کا کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔ایرانی فوج نے اپنے موقف میں امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے تو پہلے آبنائے ہرمز میں مبینہ پابندیوں یا کسی بھی قسم کی ”ناکاہ بندی“ کو ختم کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں سمندری راستوں پر دباو اور پابندیاں کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہیں اور عالمی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بامعنی مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب فریقین عملی اقدامات کے ذریعے اعتماد سازی کریں،جن میں بحری راستوں کی آزادی اور کشیدگی میں کمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ایران نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی خلاف ورزی کو ”سرخ لکیر“ تصور کیا جائے گا اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی شاہراہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔حالیہ کشیدگی کے باعث اس خطے میں بحری سرگرمیاں پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی اور عسکری تناو وقتاً فوقتاً شدت اختیار کرتا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز