Home » آبنائے ہرمز میں جنگی خطرہ منڈلانے لگا،ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا،ٹرمپ کا سخت ردعمل،جوابی کارروائی کی دھمکی

آبنائے ہرمز میں جنگی خطرہ منڈلانے لگا،ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا،ٹرمپ کا سخت ردعمل،جوابی کارروائی کی دھمکی

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوزڈیسک)آبنائے ہرمز کے حساس سمندری علاقے میں کشیدگی اس وقت شدید تر ہو گئی جب امریکی حکام کی جانب سے ایران پر ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا، جس کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ واقعے نے خطے میں ممکنہ جنگی صورتحال کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز کے اوپر فضائی گشت پر مامور امریکا کے ایک جدید اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانیوں نے امریکا کے جدید ترین اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک کو نشانہ بنایا تاہم خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ اس حملے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے اوپر معمول کے گشت کے دوران پیش آیا اور انہیں اس حوالے سے امریکی فوج کی جانب سے مکمل رپورٹ فراہم کر دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس حوالے سے صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو ممکنہ طور پر ایک ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں وہ گر کر تباہ ہوا تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ دانستہ تھا یا کسی غلط فہمی کا نتیجہ۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس کو عمان کے ساحل کے قریب سمندر سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے کئی گھنٹوں پر مشتمل ایک پیچیدہ اور ڈرامائی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی بحریہ نے پہلی بار ایک جدید سمندری ڈرون کشتی کی مدد سے عملے کو تلاش کر کے ریسکیو کیا، جو اس نوعیت کا منفرد آپریشن تھا۔ حکام کے مطابق یہ ڈرون سیرونک کمپنی کا تیار کردہ تھا اور امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کی ٹاسک فورس 59 کا حصہ ہے، جو مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سمندری نگرانی اور آپریشنز انجام دیتی ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پہلے ہی خلیجی خطے میں کشیدگی موجود ہے، اور ماہرین کے مطابق اس پیش رفت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان تناو میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز