Home » آبنائے ہرمز پر کشیدگی عروج پر،ٹرمپ کی انتہائی جارحانہ لہجے میں ایران کو قیامت خیز کارروائی کی دھمکی

آبنائے ہرمز پر کشیدگی عروج پر،ٹرمپ کی انتہائی جارحانہ لہجے میں ایران کو قیامت خیز کارروائی کی دھمکی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز پر کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی جارحانہ لہجے میں ایران کو واضح اور سنجیدہ دھمکی دے دی ہے کہ اگر اہم بحری گزرگاہ فوری طور پر کھولی نہ گئی تو آئندہ دنوں میں ایران کے پاور پلانٹس، پل اور دیگر بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ امریکی صدر کے مطابق یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا جائے گا اور اس سے عالمی سطح پر شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے ایران کو ممکنہ تباہی اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خطے میں موجود دیگر ممالک اور بین الاقوامی برادری اس فیصلے کو نہایت تشویش کے ساتھ دیکھ رہی ہے، جبکہ امریکی فوج کی تیاریاں اس جارحانہ منصوبے کے لیے مکمل کر دی گئی ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ایک انتہائی پیچیدہ اور خطرناک آپریشن کے دوران اپنے لاپتہ اور شدید زخمی پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایران کو سخت لہجے میں دھمکی دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغامات میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریسکیو مشن غیر معمولی حالات میں انجام دیا گیا،جس کے دوران امریکی فورسز نے کئی گھنٹوں تک ایران کی فضاوں میں کارروائی جاری رکھی،زخمی پائلٹ،جو ایک اعلیٰ عسکری عہدے پر فائز ہیں،کو انتہائی خطرناک صورتحال میں کامیابی کے ساتھ نکالا گیا جبکہ ایرانی فورسز ان تک پہنچنے کے قریب تھیں۔انہوں نے اس آپریشن کو امریکی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مشنز شاذ و نادر ہی انجام دیے جاتے ہیں کیونکہ ان میں انسانی جانوں اور عسکری اثاثوں کو غیر معمولی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایران کو واضح پیغام دیا کہ اگر اس اہم بحری گزرگاہ کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو آئندہ دنوں میں ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس اور پلوں سمیت اہم تنصیبات ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتے ہیں،جس سے خطے میں مزید کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ادھر ایرانی حکام نے امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف ریسکیو آپریشن کے حوالے سے امریکی موقف درست نہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران امریکی فوج کے فضائی اور زمینی وسائل کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔دونوں ممالک کے متضاد بیانات اور سخت لہجے نے خطے میں غیر یقینی صورتحال کو مزید گہرا کر دیا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس پیش رفت کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز