Home » ٹیلی کام سیکٹر میں اہم ترین پیش رفت،ٹیلی نار اور یوفون ضم،نئی کمپنی پی ٹی ایم ایل قائم

ٹیلی کام سیکٹر میں اہم ترین پیش رفت،ٹیلی نار اور یوفون ضم،نئی کمپنی پی ٹی ایم ایل قائم

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں ایک بڑی اور غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کو باضابطہ طور پر ضم کر کے ایک نئی کمپنی ”پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل)“ قائم کر دی گئی ہے۔اس اہم کارپوریٹ انضمام کے بعد دونوں موبائل آپریٹرز اپنے نیٹ ورکس،صارفین،آپریشنز اور کاروباری وسائل کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت چلائیں گے،جس سے ملک میں موبائل کمیونیکیشن کے ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
یہ انضمام کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی منظوری کے بعد اس کی جانب سے عائد کردہ مخصوص شرائط کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔کمیشن نے واضح ہدایت دی تھی کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)کو نئی موبائل کمپنی میں شامل نہ کیا جائے بلکہ اسے ایک الگ اور خودمختار ادارے کے طور پر برقرار رکھا جائے،جس کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے فکسڈ لائن،براڈ بینڈ اور دیگر کاروباری شعبوں میں بدستور علیحدہ انتظامی ڈھانچے کے تحت کام جاری رکھے گا۔انضمام کے نتیجے میں ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر،صارفین کی بنیاد،تکنیکی وسائل اور آپریشنل سرگرمیوں کو یکجا کر دیا گیا ہے،جس کا مقصد سروسز کے معیار کو بہتر بنانا،نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ کرنا اور مارکیٹ میں موثر مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ذرائع کے مطابق اس عمل کے تحت یوفون کے دفاتر کو بھی کمپنی کے 345 ہیڈکوارٹرز منتقل کیا جا چکا ہے،جہاں انضمامی عمل کو مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس انضمام سے نہ صرف پاکستان کی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں مسابقتی ماحول پر اثر پڑے گا بلکہ صارفین کو بہتر نیٹ ورک کوریج، جدید سروسز اور ممکنہ طور پر بہتر پیکجز کی سہولیات بھی میسر آ سکتی ہیں۔دوسری جانب،پی ٹی سی ایل کی علیحدہ حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ مارکیٹ میں شفافیت اور منصفانہ مقابلے کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پالیسی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز