لاہورـ(اسلم مراد ) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر پہ پہنچنے اور ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اہلکاروں کی شامت آگی ہے اور حکومت نے ایسے پولیس افسران اور ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی کاروائی شروع کردی ہے ۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر سب سے پہلے اسلام آباد پولیس نے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں ایسے ملازمین جو ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے یا جنہوں نے ڈیوٹی سے انکار کیا تھا انہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس کے بعد سندھ پولیس نے بھی ڈیوٹی پر جانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف کاروئی شروع کی تھی اب پنجاب پولیس نے بھی ایسے افسران اور پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہےجو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران غیر حاضر رہے تھے یا انہوں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تھا ۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے اور 129پولیس ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے لیے کاروائی شروع کردی ہے ۔ ان ملازمین میں ایک انسپکٹر، سب انسپکٹر ، اے ایس آئیز اور کانسٹیبل شامل ہیں