Home » تحریک انصاف کا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا ، دھرنا شروع

تحریک انصاف کا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا ، دھرنا شروع

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسلام آباد (اسلم مراد )پاکستان اتحریک انصاف کی فائنل کال پر شروع ہونے والا احتجاجی قافلہ ڈی چوک اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق اس سے آگے نہیں جائیں گے اور یہاں پر ہی دھرنا دیا جائے گا ۔ پنجاب کی حدود میں داخل ہونے پر اٹک پل سے لیکر ڈی چوک اسلام آباد تک جگہ جگہ پولیس ،رینجرز کا مظاہرین اور قافلے کے شرکاء سے سامنا ہوا ساری رات اور آج کا دن جگہ جگہ قافلے والوں پر شیلنگ ہوتی رہی لیکن اس کے باوجود قافلے کے شرکاء ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناہے کہ قافلے میں دو ہزار کے قریب ٹرینڈ لوگ شامل ہیں جن کی نشاندہی کرلی گئی ہے قافلے کے ڈی چوک پہنچنے پر رینجرز اور پولیس کے اہلکار پیچھے ہٹ گئے جبکہ کئی وہاں سے بھاگ نکلے ۔ بشری بی بی بھی کارکنوں کے ہمراہ ڈی چوک میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔ ڈی چوک پہنچنے پر قافلے کے شرکاء نے کنٹینرز کو مل کر ہٹا دیا اور وہاں موجود فوجیوں سے گلے ملتے اور ان کے ساتھ سیلفی لیتے رہے ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق اس جگہ سے آگے نہیں جائیں گے اور نئے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا ۔ حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت اہم عمارتوں اور دفاتر کی سیکیورٹی فوج کے سپرد کردی ہے ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز