Home » تہران: اسرائیل کیساتھ جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور شہریوں کی شرکت

تہران: اسرائیل کیساتھ جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور شہریوں کی شرکت

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔ ہفتے کے روز 60 شہدا کی نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ، ایرانی جوہری سائنسدانوں کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ شہدا کی میتوں کو ایرانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا اور ان کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، اس نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت، اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت اور 17 جوہری سائنسدانوں سمیت 600 سے زائد شہری شہید ہوئے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز