پیر, اکتوبر 14, 2024
Home » ٹیلر سوئفٹ نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا

ٹیلر سوئفٹ نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدارتی مباحثے کے اختتام کے بعد عالمی شہرت یافتہ امریکی سنگر ٹیلر سوئفٹ نے صدارتی انتخابات کیلئے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاپ اسٹار نے اپنا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا جس پر "چائلڈ لیس کیٹ لیڈی” کے نام سے دستخط کیے گئے تھے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں کملا ہیرس کو ووٹ دے رہی ہوں کیونکہ وہ عام آدمی کے حقوق کیلئے لڑتی ہیں اور اس وجہ سے میں سمجھتی ہوں کہ اُن کو صدر بننا چاہیے۔ سوئفٹ، جس نے 2020 میں ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کی بھی حمایت کی تھی، نے ہیرس کو "مستحکم ہاتھ والی، ہونہار لیڈر” کہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے 10 ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے ایک گروپ نے پیر کے روز شائع ہونے والے ایک خط میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ کملا ہیرس واحد صدارتی امیدوار ہیں جو ملک کے کمانڈر ان چیف کے طور پر خدمات انجام دینے کیلئے موزوں ہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی سلامتی اور جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز