ضلع کرم میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کے درمیان امن کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ آپریشن جاری ہے، کرم میں دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت بھی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہائیوں پرانے مسئلے کو حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ کرم کے مقامی عمائدین کی آنے والے دنوں میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات متوقع ہے۔
وزیر قانون نے مزید بتایا کہ آپریشن کے بعد علاقے میں نقل مکانی جاری ہے۔