صدر بشار الاسد کی حکومت کو بڑا جھٹکا، باغیوں نے ایک اور اہم شہر درعا کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا۔
درعا کو شام کی خانہ جنگی کے شروع میں "انقلاب کا گہوارہ” کہا گیا تھا، جب کارکنوں نے حکومت پر 2011 میں ان کے اسکول کی دیواروں پر اسد مخالف گرافٹی لکھنے پر لڑکوں کے ایک گروپ کو حراست میں لینے اور ان پر تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق درعا کو مقامی مسلح گروپوں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ جبکہ اسلام پسندوں کی قیادت میں باغی اتحاد نے حلب اور حما پر قبضہ کیا تھا۔
برطانیہ میں قائم آبزرویٹری کے مطابق صوبے کے 90 فیصد سے زیادہ حصے پر مقامی دھڑوں کا کنٹرول قائم ہو گیا ہے۔ جس میں درعا شہر بھی شامل ہے۔ درعا صوبہ اردن کی سرحد سے ملتا ہے۔
روس کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود، یہ صوبہ حالیہ برسوں میں بدامنی کا شکار رہا ہے، جس میں متواتر حملے، جھڑپیں اور قتل و غارت گری ہوتی رہی ہے۔