سویڈن میں ایک عراقی پناہ گزین اور اسلام مخالف مہم چلانے والے کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالتی فیصلہ آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جبکہ فائرنگ کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سویڈش پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ان پانچوں کو بدھ کو دیر گئے اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک پراسیکیوٹر نے انہیں حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا گرفتار کیے گئے افراد میں گولی چلانے والا بھی شامل ہے۔
پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بدبخت سلوان مومیکا کو سٹاک ہوم کے قریب سوڈرٹالجے قصبے میں ایک گھر میں گولی مار دی گئی۔
مومیکا نے 2023 میں اسلام کے خلاف عوامی مظاہروں میں قرآن پاک کی کاپیاں جلا دی تھیں۔