Home » آبنائے ہرمز کے سائے میں بڑا ایرانی حملہ،امریکی جہاز نشانے پر،خطہ ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں

آبنائے ہرمز کے سائے میں بڑا ایرانی حملہ،امریکی جہاز نشانے پر،خطہ ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)خلیج کے حساس سمندری علاقے میں کشیدگی نے ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے جہاں آبنائے ہرمز کے قریب ایک تجارتی جہاز پر حملے کے بعد صورتحال انتہائی نازک ہو گئی ہے۔ایرانی ذرائع کے دعوے نے اس واقعے کو مزید سنگین بنا دیا ہے،جس کے مطابق نشانہ بننے والا جہاز امریکی پرچم تلے سفر کر رہا تھا،یوں یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشمکش اور عالمی طاقتوں کے درمیان تناو کی نئی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق قطر کے ساحلی علاقے کے قریب ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے کے واقعے نے خلیج میں سیکیورٹی صورتحال کو ایک بار پھر انتہائی حساس بنا دیا ہے، جہاں میزائل یا ڈرون حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔اس واقعے کی تصدیق برطانیہ کے بحری تجارتی آپریشنز نے بھی کی ہے،جس کے مطابق ایک بڑے جہاز کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے کی نوعیت اور اس کے مکمل اثرات سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

ایرانی میڈیا نے اس واقعے کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ بننے والا جہاز امریکی ملکیت کا تھا اور امریکی پرچم تلے سفر کر رہا تھا جبکہ بعض رپورٹس میں اس کارروائی کو ایران سے منسوب کیا جا رہا ہے۔اگرچہ اس حوالے سے باضابطہ سطح پر مکمل تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تاہم اس دعوے نے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔دوسری جانب ایرانی حکام نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے نفاذ میں تعاون کرنے والے ممالک کو خلیج کے اہم ترین بحری راستے آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک نے حالیہ حالات کے دوران اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دینے کی مکمل استعداد رکھتا ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ نہ صرف خطے میں سیکیورٹی خدشات کو بڑھا رہا ہے بلکہ عالمی توانائی ترسیل اور بحری تجارت کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج بن سکتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک نہایت اہم گزرگاہ تصور کی جاتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز