دھمکی دینے والے شخص گرفتار:
بھارتی پولیس نے نامور اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق. گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کو سلمان خان کو قتل کرنے کا ایک اور پیغام موصول ہوا تھا. جس میں کہا گیا تھا. کہ اگر اداکار زندہ رہنا چاہتا ہے. تو 2 کروڑ روپے تاوان ادا کرے۔
بعد ازاں پولیس نے. دھمکی دینے والے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے. اُس کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت اعظم محمد مصطفیٰ کے نام سے ہوئی جو باندار کا رہائشی ہے۔
اس سے قبل. نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان گفران خان. کو سلمان خان اور مرحوم سیاستدان بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر گرفتار کیا گیا تھا. جنہیں 12 اکتوبر. کو المناک طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے. کہ سلمان خان لارنس بشنوئی گینگ کے ریڈار پر ہیں. جو مبینہ طور پر راجستھان میں. کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے معاملے میں. ملوث ہونے کی وجہ سے. ان کے خلاف رنجش رکھتا ہے۔ اس سال کے شروع میں. خان کی باندرہ رہائش گاہ کے باہر گولیاں چلائی گئیں. جو کہ لارنس بشنوئی گینگ. کے ارکان سے منسلک تھے. جس سے ان کے اردگرد سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔