Home » تیل کی قیمتوں میں طوفانی اضافہ،پاکستان کا درآمدی بل 30 سے 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا،حکومت پریشان

تیل کی قیمتوں میں طوفانی اضافہ،پاکستان کا درآمدی بل 30 سے 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا،حکومت پریشان

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)تیل کی عالمی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے پاکستان کی معیشت پر شدید دباو ڈال دیا ہے،جہاں ملک کا ہفتہ وار درآمدی بل 30 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے،جس نے حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، توانائی کی بڑھتی لاگت نہ صرف مالیاتی استحکام کو متاثر کر رہی ہے بلکہ مہنگائی اور بجٹ خسارے میں مزید اضافے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ جنگ اور کشیدگی نے پاکستان کی گزشتہ دو سالہ اجتماعی معاشی کاوشوں کو شدید متاثر کیا ہے،جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملکی معیشت پر غیر معمولی دباو ڈال دیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے خطے میں امن کے قیام کے لیے بھرپور اور مخلصانہ سفارتی کوششیں کیں،جن کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا اور 21 گھنٹے طویل بات چیت کے بعد سیزفائر ممکن ہوا جو تاحال برقرار ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں میں اسحاق ڈار،سید عاصم منیر اور دیگر حکام نے اہم کردار ادا کیا جبکہ عباس عراقچی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور بعد ازاں عمان اور روس جا کر مشاورت کا عمل جاری رکھا۔

وزیراعظم کے مطابق اس جنگ کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا،جس کے باعث پاکستان کا ہفتہ وار درآمدی بل 30 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں،جن کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک فورس حالات کی نگرانی کر رہی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں سبسڈی برقرار رکھنے کے لیے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں ساڑھے تین ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کیے ہیں اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی قیادت کے تعاون کو سراہا۔شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت قومی سطح پر مشترکہ کاوشوں کے ذریعے موجودہ معاشی دباو کا مقابلہ کرے گی جبکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں بدستور جاری رہیں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز