Home » سپریم کورٹ نے دو ماہ میں 7,482 مقدمات نمٹا دیئے

سپریم کورٹ نے دو ماہ میں 7,482 مقدمات نمٹا دیئے

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی کارکردگی میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے 28 اکتوبر 2024 سے 3 جنوری 2025 تک 7,482 مقدمات کو نمٹا دیا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کیس کی بہتر منصوبہ بندی، وسائل کی تقسیم اور انتظامی بہتری کے ذریعے عدالتی کارکردگی میں بہتری آئی۔ متعارف کرائی گئی اصلاحات میں ای-حلف نامے اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی فراہمی شامل ہے۔

قانونی ماہرین، اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی سے ان پٹ حاصل کرکے عوامی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کے دور دراز اضلاع کے دوروں اور ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی عدلیہ کیلئے وسائل بڑھانے کیلئے اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ میں درج نئے مقدمات کی تعداد 2950 رہی۔ عدالتی نظام کو مزید شفاف اور موثر بنانے کیلئے جدید آئی ٹی سسٹمز کو مربوط کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ عوامی ضروریات کے مطابق عدالتی نظام کو زیادہ ذمہ دار اور قابل رسائی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز