خلائی ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سینٹر:
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے گلگت بلتستان میں خلائی ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سینٹر کا افتتاح کر دیا. جس کا مقصد آب و ہوا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔
قومی خلائی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا. کہ ایس پی اے آر سی-جی بی کا افتتاح خطے کیلئے ایک اہم لمحے کی نشاندہی کرتا ہے. کیونکہ یہ ماحولیاتی اور سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ مرکز آب و ہوا کی تبدیلی، گلیشیر پگھلنے اور آبی وسائل کے انتظام جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرے گا۔
گلگت بلتستان میں اسپیس ایپلی کیشن اور ریسرچ سینٹر کے قیام کی سفارش. اس خطے کے منفرد جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے. خلائی بنیاد پر تحقیق اور ایپلی کیشنز کی صلاحیت پر زور دیتی ہے۔ یہ مرکز سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، جغرافیائی اعداد و شمار، اور ماحولیاتی نگرانی پر توجہ مرکوز کرے گا. جو موسمیاتی تحقیق، زراعت، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں پیشرفت میں حصہ ڈالے گا۔ یہ اقدام تعلیم، تحقیق اور بین الاقوامی خلائی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے. خلائی تحقیق اور اختراع کے لیے پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے. اپنے استقبالیہ خطاب میں. جدید ترین تحقیق اور اختراع کے مرکز کے طور پر ایس پی اے آر سی-جی بی کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا. کہ یہ مرکز روزگار ، صلاحیت سازی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے مقامی برادری کی مدد کرے گا۔
واضح رہے. کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلی گلبر خان شمالی خطے میں ملک کے پہلے خلائی تحقیقی مرکز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔