Home » سندس فاونڈیشن اور ٹی ڈی سی پی میں بڑا معاہدہ،ملازمین کیلئے خون عطیہ کرنے کی خصوصی سہولت

سندس فاونڈیشن اور ٹی ڈی سی پی میں بڑا معاہدہ،ملازمین کیلئے خون عطیہ کرنے کی خصوصی سہولت

by ahmedportugal
17 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوزڈیسک)سندس فاونڈیشن اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب(ٹی ڈی سی پی) کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے،فلاحی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے اور معاشرے میں مثبت سماجی تبدیلی کے لیے مختلف اقدامات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔


ایگزو نیوزکے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا،ہیڈ آف میڈیا،کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگز ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر عبیرہ بابر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ سندس فاونڈیشن کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الستار اور منیجر مارکیٹنگ،کمیونیکیشن،پی آر اینڈ میڈیا محمد عمران مہر نے نمائندگی کی۔اس موقع پر ٹی ڈی سی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا نے کہا کہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سندس فاونڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون اور ضروری سہولت کاری فراہم کرے گا تاکہ فلاحی اور سماجی اقدامات کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی کے وہ ملازمین جو رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں،انہیں خون عطیہ کرنے کے عمل کے لیے مکمل سہولت فراہم کی جائے گی،خون کا عطیہ ایک اہم انسانی خدمت ہے اور اس حوالے سے ادارہ اپنے ملازمین کو فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے سہولت فراہم کرے گا۔عاصم رضا نے بتایا کہ سندس فاونڈیشن خون عطیہ کرنے والے ٹی ڈی سی پی ملازمین کے بلڈ سکریننگ ٹیسٹ کروانے اور ان کی رپورٹس فراہم کرنے میں بھی تعاون کرے گی جبکہ اس سلسلے میں ملازمین سے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اگر ٹی ڈی سی پی کے کسی ملازم یا اس کے کسی عزیز کو خون کی ضرورت پیش آتی ہے تو سندس فاونڈیشن کی جانب سے بھی ممکنہ تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی،جس سے ضرورت کے وقت خون کے حصول میں مدد مل سکے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی نے اس مفاہمتی یادداشت کو باہمی تعاون کے ذریعے ضرورت مند مریضوں تک بروقت اور محفوظ خون کی فراہمی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف ضرورت مند افراد کی مدد کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ معاشرے میں رضاکارانہ خدمت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور فلاحی و سماجی اقدامات کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی جبکہ ٹی ڈی سی پی کے ملازمین کو خون عطیہ کرنے اور متعلقہ اسکریننگ کی سہولت فراہم کرنا اس تعاون کا اہم حصہ ہو گا۔اس موقع پر دونوں اداروں کے نمائندگان نے معاشرے میں مثبت تبدیلی،انسانی خدمت اور ضرورت مند افراد کی معاونت کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز