Home » دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکہ، مولانا حامد الحق حقانی سمیت آٹھ افراد شہید

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکہ، مولانا حامد الحق حقانی سمیت آٹھ افراد شہید

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکہ، نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت آٹھ افراد شہید اور سولہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل۔
خیبرپختونخوا کی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکہ ہوا۔ جس میں نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکہ نماز جمعہ کے بعد ہوا۔ جس میں سات کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ مولانا حامد الحق حقانی حملہ آور کا ہدف تھے۔ سکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کی مذموم کارروائی ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا۔ اس بیانیے پر انہیں دھمکیاں دی گئی تھیں۔
اسلامی سکالر مولانا حامد الحق حقانی شہید26مئی 1968ءمیں اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے۔ 2002سے2007تک بطور رکن قومی اسمبلی خدمات سرانجام دیں۔ 2018میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ بنے۔
صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے خودکش حملے کی شدید مذمت کی۔ صدر مملکت نے کہا بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا عمل ہے۔ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔۔ وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی۔ بولے۔ بزدلانہ کارروائی ہمارے عزم کو پست نہیں کرسکتی

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز