میکمورٹری کمپنی کی اسپیرلینگ نامی گاڑی دنیا کی پہلی گاڑی ہے جو الٹی بھی دوڑ سکتی ہے۔
یہ الیکٹرک ہائپر گاڑی جدید فین ٹیکنالوجی کے ذریعے چھت پر بھی چل سکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑی میں نصب پنکھوں نے ایک ویکیوم پیدا کیا، جس کے باعث گاڑی ٹریک پر چپک گئی اور سست روی سے 180 ڈگری گھوم کر الٹی ہو گئی۔
اس منفرد تجربے کو خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ٹریک پر ڈاؤن فورس آن ڈیمانڈ موڈ میں آزمایا گیا۔ اس گاڑی کو صرف مخصوص ٹریک پر الٹا چلایا جا سکتا ہے، تاہم نئی فین ٹیکنالوجی اسے کسی بھی سطح پر چپکانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
1000 ہارس پاور کی طاقت رکھنے والی یہ گاڑی 1.2 ٹن وزنی ہے اور تیز رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فی الحال یہ گاڑی عوامی فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے اور نہ ہی ریسنگ ٹریک پر نظر آئے گی۔ تاہم، اگر کوئی اسے خریدنا چاہے، تو اس کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ کامیاب مظاہرہ محض آغاز ہے، اور مستقبل میں ایسی گاڑیاں اور ٹیکنالوجیز دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔