سکیورٹی فورسز کا ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن، صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن کیا۔ جس میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ امن دشمنوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحؐان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا تھا۔