Home » پٹرول پر تاریخی ریلیف،وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے سبسڈی کا بڑا اعلان

پٹرول پر تاریخی ریلیف،وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے سبسڈی کا بڑا اعلان

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ عوامی اور مال بردار ٹرانسپورٹ کو سبسڈی فراہم کرنے سے عوام کو مزید ریلیف حاصل ہوگا اور مہنگائی کے اثرات کم ہوں گے۔
صوبائی دارالحکومت میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ حکومت نے ملک میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں اور کسی قسم کی قلت پیدا نہیں ہونے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی کے نظام پر مشاورت کے بعد قوم کو آگاہ کیا گیا، اور وزیراعظم نے سخت محنت کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی اور لیوی میں 80 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی تاکہ عوام کو فوری ریلیف ملے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے چاروں صوبوں کی قیادت کو شامل کرکے اقدامات کیے اور عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو تحفظ فراہم کیا گیا۔مصدق ملک نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے براہِ راست کیش ٹرانسفر کا نظام تیار کیا گیا ہے تاکہ سبسڈی مستحق افراد تک فوری پہنچے، اور وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کی سبسڈی دے کر عالمی مہنگائی کے اثرات کو کم کیا اور سرکاری سطح پر توانائی کے اخراجات میں 40 فیصد تک کمی کر کے بچت مہم کا آغاز کیا گیا۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے مزید بتایا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا محور عام آدمی کی فلاح ہے جبکہ کسانوں، محنت کشوں اور مڈل کلاس کے لیے ریلیف پیکیج میں پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی، موٹر سائیکل سواروں کے لیے سہولیات، اور بین الاضلاعی بسوں کے لیے سستا ڈیزل شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں کام کرنے والے کسانوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کی جائے گی جسے کرایوں میں کمی سے مشروط کیا گیا ہے۔وفاقی وزراءنے عوام کو یہ پیغام دیا کہ توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے، جبکہ وزیراعظم ہر روز وزارتوں سے رپورٹس لے کر کفایت شعاری اور عوامی تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ سبسڈی نظام ٹارگٹڈ ہے تاکہ مستحق افراد کو بروقت ریلیف مل سکے اور ملک میں معاشی استحکام برقرار رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز