باکس آفس پر استری 2 کا راج برقرار، فلم نے دنیا بھر سے 700 کروڑ کا بزنس کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم نے رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم اینیمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق، فلم کا تیسرا ویک اینڈ مضبوط رہا، جس کے بعد اس نے پیر کو 6.5 کروڑ روپے کمائے۔ فلمساز امر کوشک کی ہارر کامیڈی فلم 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے سال کی دوسری فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل کالکی 2898 اے ڈی نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔
باکس آفس پر استری 2 مزید ریکارڈز توڑنے کیلئے تیار ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ ایس ایس راجامولی کی باہوبلی 2: دی کنکلوژن کو پیچھے چھوڑ دے گی، جس نے 511 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس کے بعد اسٹری 2 شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جس نے 524.53 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا اور گدر 2 جس نے 525 کروڑ روپے کمائے تھے کو اگلے ہفتے کے آخر تک پیچھے چھوڑ دے گی۔