اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریاست نے بیرون اور اندرون ملک دشمنوں سے متعلق اٹھنے والے سوالات کا دوٹوک جواب دے دیا ہے اور یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان، اس کی فوج اور اس کی قیادت کے خلاف بیانیہ اپنانے والے ”غداری“ کے زمرے میں آتے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اداروں اور سپہ سالار کے خلاف گفتگو کرنے والوں کے لیے سخت ردِعمل آئے گا، ریاست کے تازہ پیغام نے ثابت کر دیا ہے کہ ”جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز تھی“، ریاست دشمن بیانیے کے خلاف براہِ راست اقدام کے لیے پوری طرح تیار ہے۔فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے منصوبہ بندی کے تحت بھارت اور افغانستان سے مل کر ملک دشمن بیانیہ آگے بڑھایا،جس کا سیاسی باپ تھا وہ وزیراعظم تھا، اب سیاسی یتیموں کا باپ جیل میں ہے اور غداری کے زمرے میں آ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست نے پوری وضاحت کے ساتھ دشمنوں، دہشت گرد عناصر اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے والوں کو ”غدار“ قرار دے دیا ہے، اب پاکستان کی ریاست اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ”لِتر، چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز“ ہونے والا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن بیانیہ پھیلانے والوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے لیے بین، نااہلی، گورنر راج اور قانونی کاروائیاں پہلے ہی واضح کر چکے تھے،پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹّہ ڈالنے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ”بانی“ کے حالیہ بیانیے پر خاموش ہیں اور کسی قسم کی حمایت ظاہر نہیں کر رہے ”ری ٹویٹ تک نہیں کرتے، کیا سیاسی ماں مر گئی ہے؟“ ریاست نے ”ذہنی مریضوں“ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیانیہ اب کسی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ریاست کا صبر جواب دے گیا،دشمنوں کو سڑک پر پٹّہ ڈالنے کا وقت آ گیا،فیصل واوڈاکا ریاستی طاقت پر بڑا دعویٰ
11