کوئٹہ(ایگزو نیوز ڈیسکبلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 18 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ڑوب اور شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ایگزو نیوز کے مطابق بلوچستان میں ریاست کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں، سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے آپریشنز نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگا دی۔ ڑوب، شیرانی اور کوئٹہ کے قریب ہونے والی کارروائیوں میں 18 دہشت گرد انجام کو پہنچے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ان کے قبضے سے بھی بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔
ریاست کا فیصلہ کن وار،بلوچستان میں 18 دہشت گرد ہلاک
7