جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » آسٹریلوی پاور ہاؤس ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن

آسٹریلوی پاور ہاؤس ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کر لیا ہے، وہ مارکی ایونٹ کیلئے خود کو دستیاب کرانے والے 23ویں غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ اور لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے ہم وطن عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ اور ایلکس کیری اور مختلف ممالک کے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کیا ہے۔

اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ڈیوڈ وارنر نے 112 ٹیسٹ اور 161 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بالترتیب 8786 اور 6932 رنز بنائے۔

110 ٹی ٹوئنٹی میں بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے ایک سنچری اور 28 نصف سنچریوں کے ساتھ 3277 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنر اس وقت بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسر کی کپتانی کر رہے ہیں اور انہیں میلبورن رینیگیڈز کے خلاف اپنے آخری میچ میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ سڈنی سکسرز کے کپتان نے 57 گیندوں پر دو چھکے اور 10 چوکے لگا کر 86 رنز بنائے۔

پی سی بی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 10 کیلئے پلیئر ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو بلوچستان کے شہر گوادر میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے رجسٹریشن اور تجارتی ونڈو پی سی بی نے رواں ماہ کے شروع میں کھولی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز