Home » سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا

سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایوان کی سکیورٹی کے حوالے سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر پارلیمنٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اشفاق اشرف کو چار ماہ کیلئے معطل کردیا۔

اسپیکر نے ایوان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں ناکامی پر مذکورہ مدت کیلئے چار دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کردیا جن میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد کے ساتھ تین جونیئر سکیورٹی افسران عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔

یہ پیشرفت اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد قانون سازوں کو گرفتار کرنے کے بعد شروع ہونے والی سیاسی ہنگامہ آرائی کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ان گرفتاریوں نے نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ اسپیکر کو بھی ناراض کیا جنہوں نے اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سید علی ناصر رضوی کی سرزنش کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز