Home » اینٹی پاکستان بات برداشت نہیں،افواج اور عدلیہ پر حملے کی اجازت نہیں دوں گا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح پیغام دے دیا

اینٹی پاکستان بات برداشت نہیں،افواج اور عدلیہ پر حملے کی اجازت نہیں دوں گا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح پیغام دے دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے فلور پر افواجِ پاکستان کے خلاف یا ججز کے کردار پر کوئی بھی غیر مناسب بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی رکن اینٹی پاکستان گفتگو کرے گا تو وہ بطور سپیکر اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ ایوان کو اس انداز میں چلایا جائے گا جس میں پاکستان کی بقا،سلامتی اور قومی مفادات کو اولین ترجیح حاصل ہو۔
ایگزو نیوز کے مطابق سردارایاز صادق کا نیشنل کالج آف آرٹس میں منعقدہ ڈگری شو 2025 میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی اسمبلی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور یہاں ایسی کسی گفتگو کی گنجائش نہیں جو ریاستی اداروں کو کمزور کرے یا قومی مفاد کے منافی ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن حقائق پر مبنی اور درست بات کرے گا تو اسے ایوان میں بات کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا تاہم غیر ذمہ دارانہ،اشتعال انگیز یا ریاست مخالف بیانیے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں ایوان کو ایسے طریقے سے چلانا ہے جس میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کو مقدم رکھا جائے۔انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی سب سے بہتر سمت میں گامزن ہے۔ان کے مطابق پاکستان کو ہمسایہ ملک کی جانب سے دہشت گردی کا سامنا ہے،جس کا مقابلہ ریاستی سطح پر کیا جا رہا ہے۔سردارایاز صادق نے مزید کہا کہ ہر ملک میں مافیاز موجود ہوتے ہیں اور ان مافیاز کے خلاف لڑنا صرف حکومت کی نہیں بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سچ اور حق ہی وہ طاقت ہے جو مافیاز کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے، اور اگر معاشرہ اجتماعی طور پر حق کا ساتھ دے تو کسی بھی مافیا کو پنپنے کا موقع نہیں ملتا۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ نہ حکومت کا حصہ ہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن میں کوئی ذمہ داری رکھتے ہیں،اس لیے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوالات متعلقہ اداروں سے کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم بہتر یہ ہے کہ عوامی نمائندے پارلیمان میں آ کر عوام کی خدمت کریں اور جمہوری عمل کو مضبوط بنائیں۔سردارایاز صادق کے اس بیان کو پارلیمانی نظم و ضبط، ریاستی اداروں کے تحفظ اور قومی بیانیے کے حوالے سے ایک سخت اور واضح موقف قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں آئندہ مباحث کے حوالے سے ماحول مزید واضح ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز