Home » سپین نے 780غیر ملکیوں کو گولڈن ویزے جاری کردئیے

سپین نے 780غیر ملکیوں کو گولڈن ویزے جاری کردئیے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

میڈرڈ (اسلم مرد ) سپین نے اعلان کیا ہے کہ سال دو ہزار چوبیس کے پہلے دس ماہ کے دوران اس نے 780غیر ملکیوں کو گولڈن ویزے جاری کردئیے ہیں ۔

جن میں زیادہ تعداد چین ، روس اور برطانیہ کے شہریوں کی ہے ۔ سپین کے حکومتی زرائع کے مطابق سپین کی گولڈن ویزہ سکیم شروع ہونے سے لیکر اب تک یعنہ گزشتہ گیارہ سال کے دوران 15300غیر ملکیوں کو گولڈن ویزے جاری کئیے ہیں ۔ سپین پانچ لاکھ یورو کی انویسٹمنٹ پر گولڈن ویزہ کی آفر کرتا ہے جس میں غیر ملکی پراپرٹی بھی خرید سکتے ہیں تاہم یہ آپشن جنوری دو ہزار پچیس سے ختم کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب پرتگال گولڈن ویزہ میں سپین کو پیچھے چھوڑتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ پانچ لاکھ یورو کی انویسٹمنٹ میں غیر ملکیوں کو سال میں چھ ماہ کے لیے سپین میں رہنا ضروری ہے جبکہ بارہ سال کے بعد گولڈن ویزہ ہولڈر پاسپورٹ کا اہل ہوتا ہے دوسری جانب پرتگال پانچ لاکھ یورو کے عوص گولڈن ویزہ آفر کرتاہے جس میں ایک سال کے دوران صرف سات دن پرتگال میں رہنا ضروری ہے ۔ جبکہ پانچ سال بعد گولڈ ن ویزہ لوڈر مستقل رہائیش اور پاسپورٹ اپلائی کرنے کا بھی اہل ہوجاتاہے

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز