میڈریڈ (اسلم مراد ) غیر قانونی طور پر یا ڈنکی لگا کر سپین پہنچنے والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔ جس کے تحت غیر قانونی طور پر سپین کے ساحلوں پر آنے والوں کو روکنے کے لیے سپین کی حکومت نے فوج تعینات کردی ہے اور انہیں غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کے لیے تمام اختیارات بھی دے دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپین کی حکومت غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے والوں کو روکنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروے کار لایا جارہا ہے کیونکہ ماہ جنوری سے ماہ جولائی تک صرف سات ماہ میں بائیس ہزار افراد ڈنکی لگا کر سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر سپین میں داخل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے امیگرینش کے مسائل پیدا ہوچکے۔