امریکہ سمیت تقریباً 60 ممالک نے فوج میں مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو کنٹرول کرنے کیلئے "کارروائی کے بلیو پرنٹ” کی توثیق کی لیکن چین نے اس کی حمایت نہیں کی۔
پچھلے سال ایمسٹرڈیم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں چین سمیت تقریباً 60 ممالک نے قانونی وابستگی کے بغیر ایک معمولی "کال ٹو ایکشن” کی توثیق کی تھی۔
حکومتی نمائندوں نے بتایا کہ اس سال کا "بلیو پرنٹ” زیادہ ایکشن پر مبنی تھا، جس میں فوج میں جدید بات چیت اور پیش رفت جیسے کہ یوکرین کی جانب سے اے آئی سے چلنے والے ڈرونز کے رول آؤٹ کو مدنظر رکھا گیا تھا۔
نیدرلینڈز کے وزیر دفاع روبن بریکل مینس نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم مزید ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ پچھلے سال مشترکہ افہام و تفہیم پیدا کرنے کے بعد، اب ہم عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
سیول سربراہی اجلاس جس کی میزبانی نیدرلینڈز، سنگاپور، کینیا اور یونائیٹڈ کنگڈم کر رہے ہیں – کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کثیر اسٹیک ہولڈر بات چیت پر کسی ایک ملک یا ادارے کا غلبہ نہ ہو۔