دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 17 رنز بنا کر خرم شیزاد کی گیند پر آوٹ ہوئے اُن کا کیچ محمد رضوان نے لیا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری جب ویان مولڈر 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جبکہ تیسری وکٹ ٹرسٹن اسٹبس کی صورت میں گری جو صفر پر سلمان علی آغا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔
پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور نسیم شاہ کی جگہ تیز گیند باز میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم:
ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ٹیمبا باوما (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، کوینا نقشہ
پاکستان کی ٹیم:
شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، محمد عباس، میر حمزہ