نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔
افغانستان کی ٹیم 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 92 گیندوں پر نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر سب سے زیادہ 90 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ لونگی نگیڈی اور ویان مولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ریان رکیلٹن کی سنچری کی مدد سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے تھے۔ ریان رکیلٹن کی سنچری کے علاوہ کپتان ٹیمبا بووما نے 58 جبکہ ایڈن مارکرم نے 52 رنز بنائے۔
ریان رکیلٹن کو شاندار سنچری کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
افغانستان:
حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، ننگیال خروٹی، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک، نوید زدران۔ ذخائر: درویش رسولی، بلال سمیع
جنوبی افریقہ:
ٹیمبا باووما (c)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹان اسٹبس، رسی وین کور، بوسن ڈیر ڈوس۔ سفری ریزرو: کوینا مافاکا