راولپنڈی(ایگزو سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 56 رنز سے شکست دے کر سیریز کا شاندار آغاز کر لیا، قومی ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ لائن میں مکمل طور پر ناکام رہے، جب کہ کم بیک میچ میں کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس ہارنے کے بعد بھی اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز دلایا۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 60، لینڈا 33، اور زورزی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک نے 23 رنز جوڑے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور صائم ایوب نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔ پہلی وکٹ 31 کے مجموعی اسکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آوٹ ہوئے،جس سے ٹیم کا دباو مزید بڑھ گیا۔کپتان سلمان علی آغا محض دو رنز بنا سکے جبکہ صائم ایوب 37 اور محمد نواز 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی پوری ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔حسن نواز،عثمان خان اور فہیم اشرف ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔جنوبی افریقہ کے جارج اور باش نے پاکستانی بلے بازوں کو سخت مشکلات میں ڈالا،دونوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد کرکٹ ماہرین نے پاکستان کی بیٹنگ لائن پر شدید تنقید کی جبکہ شائقین نے ٹیم کے غیر ذمہ دارانہ شاٹس پر مایوسی کا اظہار کیا۔سیریز میں برتری کے لیے اب قومی ٹیم کو اگلا میچ ہر حال میں جیتنا ہو گا ورنہ جنوبی افریقہ فیصلہ کن برتری حاصل کر لے گا۔
راولپنڈی میں پروٹیاز کا راج، پاکستان 56 رنز سے زیر،بابر اعظم کم بیک میچ میں صفر پر آؤٹ
4