جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔

پروٹیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چوتھے دن لنچ پر صرف 116 رنز پر آٹھ وکٹیں گنوا دیں۔

محمد عباس کی 6 وکٹوں کے باعث میچ میں قومی ٹیم کی فتح کے امکان روشن ہوئے تھے لیکن میزبان ٹیم نے تیزی سے توازن برقرار رکھا اور آخر کار کامیابی حاصل کر ہی لی۔

چوتھے دن کا آغاز 27/3 پر ہوا، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار تھے، جبکہ پاکستان کو سات وکٹیں درکار تھیں۔ محمد عباس نے ایڈم مارکرم، کپتان ٹیمبا بووما، ڈیوڈ بیڈنگھم اور کوربن بوش کو آوٹ کرکے میزبان ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 301 رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے 237 رنز بنا کر 148 رنز کا ہدف دیا۔

صائب ایوب، شان مسعود اور بابر اعظم نے بالترتیب 27، 28 اور 50 رنز بنائے۔ کامران غلام اور محمد رضوان بالترتیب 4 اور 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پروٹیز کیلئے آل راؤنڈر مارکو جانسن نے چھ وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی پوزیشن جیت کیلئے مستحکم کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز