لاہور: انگلش ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ کبھی اچھا کھیل کر بھی ٹیم ہار جاتی ہے، آج ہم اچھا کھیل کر میچ ہارے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوس بٹلر نے کہا کہ بین ڈکٹ نے بہترین اننگز کھیلی مگر آسٹریلیا نے اچھی کرکٹ کھیل کر ریکاڑڈ ہدف عبور کیا۔ دوسری اننگز میں گیند بیٹ پر بہت اچھے سے آرہی تھی۔ ہمیں اپنی ٹیم پر پورا بھروسا ہے، امید ہی آئندہ اچھا کم بیک کریں گے۔
انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ ایلکس کیری اور جوس انگلس نے اچھی پارٹنرشپ لگائی جس سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر میچ میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، ہم بھی کوشش کریں گے آئندہ میچ میں اپنی غلطیاں بہتر کریں۔
جوس بٹلر نے مزید کہا کہ بین ڈکٹ انگلینڈ کی طرف سے تمام فارمیٹ میں اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں۔ امید تھی کہ بین ڈکٹ آج انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔