Home » شمسی توانائی سے چارج ہونے والا لیپ ٹاپ، قیمت بھی سامنے آگئی

شمسی توانائی سے چارج ہونے والا لیپ ٹاپ، قیمت بھی سامنے آگئی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی "لینووو” نے 20 منٹ میں شمسی توانائی سے چارج ہونے والے نئے تصوراتی لیپ ٹاپ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمت بھی سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ اعلان حالیہ موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا گیا، جہاں کمپنی نے صارفین کو "ورک فرام سن” کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی۔

لیپ ٹاپ "یوگا سولر پی سی” کہلائے گا، تاہم اس کی پروڈکشن اور دستیابی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ 2023 میں پہلی بار اس کا تصور موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا تھا اور اب یہ جون 2025 میں 3499 ڈالرز کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

یہ لیپ ٹاپ 20 منٹ میں سورج کی روشنی سے چارج ہو جائے گا، جو ایک گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک فراہم کر سکے گا۔ اس کی موٹائی صرف 15 ملی میٹر ہوگی اور وزن 1.22 کلو سے کم ہو گا۔

لیپ ٹاپ کی پشت پر شمسی پینلز نصب ہوں گے، جو کسی بھی روشنی کے ذریعے چارج کر سکیں گے، لیکن زیادہ تر سورج کی روشنی استعمال ہوگی۔ اس میں ایک ڈائنامک سولر ٹریکنگ سسٹم بھی شامل ہے، جو صارف کو بتائے گا کہ سولر پینلز کتنی توانائی پیدا کر رہے ہیں۔

اس نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ "لینووو” نے شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز