Home » سہیل آفریدی لاہور پہنچ گئے،صوبے میں غیر اعلانیہ مارشل لا اور پنجاب حکومت پر سیاسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا

سہیل آفریدی لاہور پہنچ گئے،صوبے میں غیر اعلانیہ مارشل لا اور پنجاب حکومت پر سیاسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں قافلے کی آمد کے موقع پر پنجاب حکومت نے اٹک سے لاہور تک قیام و طعام کے تمام مقامات سیل کر دیے اور قافلے کی راہ میں دانستہ رکاوٹیں ڈالیں، جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ کر دیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے موقع پر ان کے قافلے کا راوی ٹول پلازہ پر شاندار اور پرجوش استقبال کیا گیا،اس موقع پر کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے والہانہ نعروں اور بھرپور جذبے کے ساتھ سہیل آفریدی کا خیرمقدم کیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی لاہور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ اہم ملاقات کرنے کے لئے سردار لطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کے حق میں بھرپور نعرے لگائے۔

پارٹی رہنما سردار لطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کل سے پورے لاہور میں بدترین ظلم بربریت و فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،اس کے باوجود اتنی تعداد میں ورکرز اور قیادت کا نکلنا میرے لیے قابل فخر ہے،9 اپریل رجیم چینج آپریشن سے لے کر آج اس وقت تک جس فسطائیت کو پنجاب کی عوام ،پورے پاکستان کی عوام برداشت کر رہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ پاکستان پر مسلط ٹولہ آدم خور بن چکا ہے،ماڈل ٹاون سے لے کر نو مئی اور چھبیس نومبر سے لے کر مریدکے اور پھر آج تک مسلسل پاکستانیوں کا خون صرف بہایا نہیں بلکہ چوسا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسا والہانہ استقبال میرا پنجاب میں ہو رہا ہے،یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان سکیورٹی تھریٹ نہیں قومی یکجہتی کی علامت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی حرکتوں سے دو صوبوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ چکری پر ہمارے کارکنان کو حراساں کیا گیا، ہمارے راستے بند کرکے ہمیں روکا گیا،مزاحمت کے بعد ہی راستے کھولے،منڈی بہاو الدین کے ہمارے ورکرز کو بھی روکا ہوا تھا،سڑکیں بند کر رکھی تھیں،کارکنوں کو گرفتار کیا گیا،ہمارے ایم پی ایز ایم این ایز کو بھی حراساں کیا گیا،ابھی لاہور داخل ہونے سے قبل انٹرچینج پر ہمارے قافلے کی گاڑیوں کو روک لیا گیا،کوئی جمہوری حکومت اسطرح نہیں کرتی یہ تو سیدھا سیدھا مارشل لاء ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ دعوے اور وعدے کررہے تھے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ہم کپڑے بیچ کر پاکستانی عوام کو ترقی دینگے،انہوں نے قومی ائرلائن بیچ دی،۔پورا پاکستان دیکھ چکا ہے کہ 5300 ارب روپے پاکستانی عوام کا پیسہ کھا چکا ہے،ان مقصد ہر گز پاکستانی عوام کو ریلیف دینا نہیں ان کا مقصد لندن میں فلیٹ خریدنا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں قافلہ لاہور انٹرچینج پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ پنجاب غیرت مندوں کی سرزمین ہے اور عوام نے وزیر اعلیٰ کا بھرپور استقبال کیا،ہمیں توقع تھی کہ منتخب وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا جائے گا لیکن بدقسمتی سے پنجاب حکومت نے سیاسی مخالفت کی اور بانی چیئرمین عمران خان کی تصویر اور پارٹی جھنڈا اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی۔شفیع جان نے مزید کہا کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی سپیس ختم کیا جا رہا ہے اور پارٹی کی سرگرمیوں پر بلا جواز پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج رات لبرٹی چوک جائیں گے اور وہ سٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے،جہاں وہ عوام سے خطاب کریں گے۔قافلے کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی صحافیوں،وکلا،پارٹی رہنماوں اور قیدیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔شفیع جان نے اس موقع پر کہا کہ عوام نے اپنے منتخب نمائندے کے لیے بھرپور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز