Home » سہیل آفریدی کی لیاقت باغ جلسہ روکنے پر وفاقی حکومت کو بڑی دھمکی

سہیل آفریدی کی لیاقت باغ جلسہ روکنے پر وفاقی حکومت کو بڑی دھمکی

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 9 اپریل کو ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، غربت اور سیاسی سازش کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اپنے آئینی و قانونی حق کے تحت لیاقت باغ میں جلسہ کرے گی، اگر حکومت اس پرامن جلسے کی اجازت نہیں دیتی تو کارکنوں کو روکا جائے گا، تو بھی ہر مقام پر احتجاج جاری رہے گا اور ہر جگہ کو جلسہ گاہ بنایا جائے گا، یہ احتجاج ایک روزہ ہوگا، راستے میں آنے والے اضلاع سے قافلے شامل ہوں گے اور عوام کو ملک کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ملک میں جمہوری حقوق کی بحالی ممکن ہو سکے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں پختونخوا ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران ملک میں جاری معاشی اور سیاسی بحران پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے آئینی اور قانونی حق کے تحت 9 اپریل کو لیاقت باغ میں پرامن احتجاج کرے گی، 9 اپریل 2022 کو ایک جمہوری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا، جس کے بعد ملک کی اقتصادی اور معاشرتی صورتحال مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جی ڈی پی گروتھ تقریباً 6.1 فیصد سے کم ہو کر 2.7 فیصد رہ گئی، ملک کی 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے، پیٹرول کی قیمتیں 150 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 380 اور 458 روپے تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ عوام کی آمدن میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس نہ کوئی واضح اقتصادی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی موثر اصلاحاتی ایجنڈا اور ان کی توجہ صرف اقتدار کے تحفظ اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں پر مرکوز ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر قرض اور عارضی سہارا ہیں، تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے، جبکہ دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی واپسی کے مطالبے کی صورت میں ذخائر 10 ارب ڈالر سے بھی نیچے جا سکتے ہیں، جس سے روپے کی قدر میں کمی اور قرضوں میں اضافہ ممکن ہے۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام خصوصاً غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں حقیقی آزادی، عدلیہ و صحافت کی آزادی اور بنیادی شہری حقوق کے لیے پرامن احتجاج ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہیں دیتی تو کارکنوں کو روکا جائے گا تو بھی احتجاج ہر مقام پر جاری رہے گا اور ہر جگہ کو جلسہ گاہ بنایا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ غیر انسانی سلوک کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل، بشمول لانگ مارچ اور ملک گیر احتجاج پر غور کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 9 اپریل کو صبح 11 بجے پشاور سے قافلہ روانہ ہوگا، اور راستے میں آنے والے اضلاع سے قافلے میں شامل ہوں گے تاکہ ملک بھر میں پیغام پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ احتجاج ایک روزہ سرگرمی ہوگی اور پرامن طریقے سے اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز