جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » بھارتی پولیس کا منشیات سمگلنگ کا سراغ لگانے کیلئے ایلون مسک کی اسٹار لنک سے معلومات کا مطالبہ

بھارتی پولیس کا منشیات سمگلنگ کا سراغ لگانے کیلئے ایلون مسک کی اسٹار لنک سے معلومات کا مطالبہ

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

بھارتی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑنے کیلئے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک سے معلومات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق، منشیات اسمگلرز نے اسٹار لنک کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے سمندری راستوں پر نیویگیشن کی اور بھارت کے پانیوں میں 4.25 ارب ڈالر مالیت کی میتھ کا پہلا کنسائنمنٹ پہنچایا۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے جزائر انڈمان اور نیکوبار کے ایک دور افتادہ علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے میانمار کی کشتی سے 6,000 کلوگرام میتھ برآمد کی۔ اس کشتی میں مشتبہ منشیات کی بوریوں کے ساتھ چھ میانماری شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

لیکن اس واقعے نے خاص طور پر تشویش کی لہر دوڑائی ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ اسٹار لنک کے ڈیوائس کا استعمال بھارتی پانیوں تک پہنچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کیس مختلف ہے کیونکہ اسمگلرز نے قانونی راستوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سیٹلائٹ ڈیوائس کا استعمال کیا۔

منشیات اسمگلرز نے سیدھا سیٹلائٹ فون کے ذریعے رابطہ کیا اور وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنایا۔ بھارتی پولیس اسٹار لنک سے یہ معلومات طلب کریں گے کہ کس نے یہ ڈیوائس خریدا، کب خریدا، اور اس کا استعمال کس طرح کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، اسٹار لنک کے سیٹلائٹ نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے اسمگلرز نے اپنی سفر کا آغاز میانمار سے کیا تھا اور ان کی کوشش تھی کہ قانونی نگرانی سے بچتے ہوئے بھارت کے پانیوں تک پہنچیں۔

اسٹار لنک نے فی الحال اس معاملے پر کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز