جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » لاہور آلودہ ترین شہر میں دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور آلودہ ترین شہر میں دوسرے نمبر پر آگیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پنجاب میں سموگ کی سطح پھر بڑھ گئی، لاہور آلودہ ترین شہر میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس پر 523 ریڈنگ کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ شہر بن گیا ہے۔ جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 786 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔

نومبر میں لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں سموگ کے بحران نے صحت کے سنگین مسائل پیدا کیے جن میں آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری اور عام زندگی کو متاثر کرنے والے دیگر صحت کے مسائل شامل ہیں۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں حد نگاہ انتہائی محدود رہی جب کہ حد نگاہ کی وجہ سے موٹر ویز کے کئی حصے بند کر دیے گئے تھے۔

لاہور مسلسل دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، جس سے حکام کی جانب سے فوری کارروائی بھی کی گئی ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے قابل قبول سمجھی جانے والی سطح سے کئی گنا بڑھ گئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز