Home » پاکستان میں اسموگ خلا سے بھی نظر آرہی ہے، امریکی میڈیا

پاکستان میں اسموگ خلا سے بھی نظر آرہی ہے، امریکی میڈیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پاکستان میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خلا سے پاکستان میں اسموگ کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آرہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بھارت اور پاکستان کے مخصوص حصے میں گزشتہ روز سے اسموگ کا راج برقرار ہے جس کو سیٹلائٹ سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا سے جب لاہور اور ملتان کی سیٹلائٹ تصاویر لیں گئیں تو صرف دھند ہی نظر آئی۔

واضح رہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1075 تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 2545 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں سموگ سے خطرناک صورتحال سے مختلف بیماری پھیل رہیں ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز