پنجاب میں سموگ کا حملہ:
پنجاب میں سموگ کا حملہ، لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 824 تک پہنچ گیا، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری.
لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی بلند ہو گئی. جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 824 تک پہنچ چکا ہے. جس سے شہر دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ علاقوں میں شامل ہو گیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی. 428 کی ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس سطح کی آلودگی نے شہریوں کی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے. خاص طور پر بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے. گزشتہ روز اعلان کیا. کہ 17 نومبر تک صوبے کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں. اسکولوں کی تعطیلات جاری رہیں گی۔ ان اضلاع میں لاہور. شیخوپورہ، قصور، نانکانہ صاحب، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں اور وہاڑی شامل ہیں۔
یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا. جب صوبہ فضائی آلودگی کی بلند سطح سے نمٹ رہا ہے. جس سے عوام کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
لاہور مسلسل دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں شامل رہا ہے. جس پر حکام نے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا. کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بھارت کی طرف سے آنے والی آلودہ ہوائیں. لاہور میں سموگ کو بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا. کہ “اس مسئلے کا حل بھارت سے بات کیے بغیر ممکن نہیں۔”
محکمہ تحفظ ماحولیات کے سیکریٹری جہانگیر انور نے کہا. کہ “بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائیں. لاہور کی سمت میں بہہ رہی ہیں. جس سے سموگ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے. اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔”
ایک ماہر ماحولیات نے اے ایف پی کو بتایا. کہ “ہم نے کبھی بھی AQI کی سطح 1000 تک نہیں دیکھی. لیکن اس وقت وہ خطرے کی سطح کو عبور کر چکی ہے۔”
شہریوں کی صحت پر اثرات:
یہ آلودگی بچوں. بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں. مبتلا افراد کے لئے مزید مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔ احکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے. اور فضائی آلودگی کی شدت کے پیش نظر باہر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔