لاہور( اسلم مراد ) نیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے محکمہ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں پہلا سموگ کلین ٹاور نصب کردیا ہے اور اس ٹاور سے امید ہے کہ سموگ سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی ۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں زیادہ سموگ والے علاقوں میں یہ سموگ ٹاور مزید نصب کئیے جائیں گے ۔ سموگ ٹاور ہوا سے نقصان کرنے والے زرات فلٹر کرلیتا ہے اور ان زرات سے ہوا کو پاک کرتا ہے ۔ لاہور میں دوسری جانب ماحولیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس طرح کے سموگ ٹاورلگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ایک جانب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اقدامات کرئے تاکہ فضائی الودگی میں کمی لائی جاسکے تو دوسری جانب شہر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں