نیویارک ( اسلم مراد ) سمارٹ فونز کو جدید سے جدید بنانے کی ریس مسلسل جاری ہے اور اس مقابلے میں اپیل اور انڈرائڈ کمپنیاں ایک دوسرے سے بازی لیجانے کی کوشش کررہی ہیں۔
لیکن اگر آپ کو کہا جائے کہ اگلے دس سال میں موبائل فون کی تصور تقریبا ختم ہو جائے گا اور اس کی جگہ سمارٹ گلاسز لے لیں گی تو شاید آپ یقین نہ کریں لیکن یہ ہونے والا ہے کیونکہ میٹا اور آئی فون نے سمارٹ گلاسز کو مسقتبل کے فون کی جگہ لانے کی مکمل منصوبہ بندی کرلی ہے اور اس مقصد کے لیے اربوں ڈالر کے فنڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔
سٹیو جابز کو امید ہے کہ دو ہزار تیس میں موبائل فون کو ایک غیر ضروری چیز سمجھا جائے گا کیونکہ ہر چیز سمارٹ گلاسز پر منتقل ہوچکی ہو گی اور ایسے میں لوگوں کے لیے ہاتھ میں موبایل فون پکڑنا ایک مشکل کام ہوگا ۔ ایپل کمپنی بھی اس دوڑ میں اپنی سبقت اور مسابقت برقرار رکھنے کے لیے سر توڑ کوشش کررہی ہے سٹیو جابز کہتے ہیں کہ تین دہائیوں تک کمیونیکیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے موبائل فونز اب تاریخ کا حصہ بننے والے ہیں لیکن ان کا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے