Home » سپریم کورٹ کے چھ ججوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوادعی ریفرنس میں شرکت نہیں کی

سپریم کورٹ کے چھ ججوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوادعی ریفرنس میں شرکت نہیں کی

by ahmedportugal
37 views
A+A-
Reset
قاضی فائز عیسیٰ کے الوادعی ریفرنس

قاضی فائز عیسیٰ کے الوادعی ریفرنس:

سپریم کورٹ کے چھ ججوں نے. سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوادعی ریفرنس میں. شرکت نہ کرکے نئی بحث چھیڑ دی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے. ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بھی بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق. سپریم کورٹ کے 6 ججز بشمول جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ملک شہزاد نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان کے اعزاز میں ہونے والے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کی۔

ایک خط میں. جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا. کہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے الوداعی ریفرنس میں شرکت نہیں کی تھی. اور اب موجودہ چیف جسٹس کے ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کروں گا۔ کیونکہ فائز عیسیٰ عدلیہ میں مداخلت پر ملی بھگت کے مرتکب رہے۔

واضح رہے. کہ اس ریفرنس میں سپریم کورٹ کے ججوں کی جانب سے رخصت ہونے والے چیف جسٹس کی خدمات کو سہراہا جاتا ہے۔ لیکن اس بار یہ حاضری پہلے سے کم رہی ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دینے کے بعد آج (جمعہ کو) ریٹائر ہو رہے ہیں۔ نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کل ہو گی۔ صدر آصف علی زرداری نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز