7
خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں کار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خرگئی چوکی کے قریب تیز رفتار کار گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔