انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں چھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 فروری 2025 کو سیکورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں چھ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا، "علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”